اسلام آباد میں امریکی ملٹری اتاشی نے ایک شخص کو کچل ڈالا، دو زخمی، حادثے کے بعد امریکی سفارتکار کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟ حیرت انگیز صورتحال

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے ملٹری اتاشی نے اسلام آباد میں ایک نوجوان کو اپنی گاڑی تلے کچل دیا،ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اور دو افراد زخمی ہو گئے، ملٹری اتاشی کو سفارتی استثنی کی وجہ سے گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ امریکی سفارت خانہ کے ملٹری اتاشی نے جو خود گاڑی چلا رہے تھے دامن کوہ کے قریب ایک موٹر سائیکل سوارکو کچل دیا، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار جس کا تعلق تہاڑ سے بتایا جاتا ہےموقع پر جاں بحق ہو گیا۔ اس نوجوان کا نام عتیق بیگ ہے، اس کی لاش کو پمز ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے اور اس حادثے کی اطلاع امریکی سفارت خانے کو بھی کر دی گئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملٹری اتاشی کی گاڑی کو تھانہ کوہسار منتقل کر دیا گیا ہے لیکن ملٹری اتاشی کو سفارتی استثنیٰ ہونے کی وجہ سے گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں