دوسرے ہی میچ میں عثمان خان شنواری نینئی تاریخ رقم کر دی،دنیا کے تیسرے باؤلر بن گئے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی ٹیم سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی کے باعث پہلے چار ون ڈے اور سیریز اپنے نام کرچکی ہے، جبکہ پانچویں اور آخری ون ڈے میں بھی قومی ٹیم کی کارکردگی شاندار ہے۔ پانچوں میچ میں آئی لینڈرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اچھا ثابت نہ ہوا اور ان کی پہلی پانچ وکٹیں صرف 20 سکور پر گر گئیں، جو عثمان خان نے حاصل کیں۔ ابھرتے ہوئے فاسٹ بالرنے شاندار سپیل کیا جو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے اپنے پہلے اور دوسرے اوور میں مسلسل دو دووکٹس حاصل کیں جبکہ تیسرے اوور کی تیسری گیند پر بھی وکٹ ان کے حصے میں آئی۔اس طرح وہ دنیا کے تیز ترین 5 وکٹیں لینے والے دنیا کے تیسرے فاسٹ باولر بن چکے ہیں۔ اس سے قبل چمندا واس نے 16 گیندوں پر 5 وکٹس حاصل کیں تھیں جبکہ کینیڈا کے ٹم ویندر نے یہ کارنامہ 20 گیندوں میں سر انجام دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں