ریحام خان کو اہم سیاسی جماعت نے شمولیت کی پیشکش کردی، نقاب نہیں کر سکتی ٗ داڑھی رکھ لوں؟ایسا جواب دیدیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں ایک سیاسی جماعت میں شمولیت دعوت دی گئی جس پر انہوں نے جواب دیا کہ وہ نقاب نہیں کرسکتیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ریحام خان نے کہا کہ کچھ دنوں پہلے انہیں ایک سیاسی جماعت نے شامل ہونے کا کہا تو انہوں نے جواب دیا کہ نقاب نہیں لے سکتی، داڑھی رکھ لوں؟ریحام نے فرضی داڑھی کے ساتھ اپنی ایڈٹ شدہ تصویر بھی شیئر کردی ساتھ ہی مزاحیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دیکھیںداڑھی مجھ پر جچ بھی رہی ہے۔ریحام خان کی جانب سے اس سیاسی جماعت کا نام نہیں بتایا گیا جس نے انہیں شمولیت کی دعوت دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں