سری لنکا نے کرکٹ کا نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا

شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے خلاف پانچویں ون ڈے میچ میں شکست کے بعد ہونے والے کلین سوئپ کے ساتھ ہی سری لنکا نے نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔ٹیسٹ میچ میں کلین سوئپ کرنے والی سری لنکن ٹیم ون ڈے سیریز میں بے دانت کی شیر نظر آئی اور پاکستان نے پوری سیریز میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف کو باآسانی شکست سے دوچار کر کے 5۔0 سے کلین سوئپ مکمل کر لیا۔اس سیریز میں شکست کے ساتھ ہی سری لنکن ٹیم نے نیا بدترین عالمی ریکارڈ بھی بنا دیا جو آج تک کرکٹکی تاریخ میں کوئی بھی ٹیمنہ بنا سکی۔پاکستان سے سیریز سے قبل سری لنکا کو 2017 میں جنوبی افریقہ اور بھارت کے ہاتھوں بھی کلین سوئپ کا منہ دیکھنا پڑا اور پاکستان کے خلاف شکست کے ساتھ ہی یہ ان کا رواں تیسرا کلین سوئپ ہے جو کرکٹ کی تاریخ کا نیا عالمی ریکارڈ ہے۔اس سے قبل دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ایک سال کے دوران تین کلین سوئپ نہیں ہوئے تاہم 2017 میں جنوبی افریقہ، بھارت اور پاکستان کے ہاتھوں کلین سوئپ کے ساتھ سری لنکا نے یہ بدترین ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں