شام پر اتحادیوں کے حملے کے بعد سعودی عرب پر بھی حملہ کر دیا گیا، تشویشناک خبر

صنعاء(این این آئی)یمن کے ایران نواز حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے یمن سے متصل علاقے جازان پرایک میزائل حملہ کیا تاہم سعودی عرب کے ائر ڈیفنس سسٹم نے پیٹریاٹ میزائل کی مدد سے حوثیوں کا نیا بیلسٹک میزائل فضاء میں تباہ کرکے حملہ بھی ناکام بنا دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا کہ جازان کی فضاء میں ایک بیلسٹک میزائل کو نشانہ بنایا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب کی مقامی شہری آبادی کو نشانہ بنانے مجرمانہ کوشش کی گئی تھی مگر میزائلکی نشاندہی ہونے کے بعد سعودی عرب کے پیٹریاٹ سسٹم کی بروقت جوابی کارروائی میں میزائل کو فضاء ہی میں مار گرایا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ یمن کی صعدہ گورنری سے داغے گئے حوثیوں کے میزائل اور جوابی کارروائی میں اسے مار گرانے کے دوران کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں