صرف دو روز میں پاکستان پر قرضوں کا بوجھ320ارب بڑھ گیا، ڈالر کی قیمت کہاں پہنچ گئی،انتہائی تشویشناک صورتحال

کراچی /لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ایک بار پھر بے قابو ہوگیا۔ دوران ٹریڈنگ ڈالر ڈھائی روپے اضافے سے110روپے پر بھی ٹریڈ کرتا ہوا نظر آیا مگر زیاد تر ڈالر کی قدر 108 روپے 50 پیسے سے ساڑھے 9 روپے کے درمیان ہی رہی۔رپورٹ کے مطابقڈالر کی قدر میں اضافے سے دو روز میں پاکستان پر قرضوں کا بوجھ 320 ارب روپے بڑھ گیا۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے پیٹرول، ڈیزل، بجلی، کھانے کا تیل، دالیں بھی مہنگا ہونے کا خدشہ ہے ۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق ڈالر کی قدر میںاضافے سے درآمدات میں کمی جبکہ برآمدات میں اضافے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں