نواز شریف کے نا اہل ہوتے ہی پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی ایسا اعلان ہو گیا کہ جس کی کوئی امید بھی نہیں کر سکتا تھا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 3روپے 24پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 3روپے 24پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی ہے۔سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی کی جانب سے ماہانہ بنیادوں پر فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں ردو بدل کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئےنیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی منظوری ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی ۔ سی سی پی اے نے اپنی درخواستمیں کہا تھا کہ جنوری میں بجلی کی مجموعی پیداواری لاگت 48 ارب روپے رہی۔بجلی کی پیداوار پرایندھنکی لاگت 6 روپے62 پیسے فی یونٹ رہی جب کہ تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین سے 9 روپے 86 پیسے فی یونٹ وصول کیے، اس لئے صارفین سے اضافی وصول کئے گئے 3 روپے24 پیسے فی یونٹ واپس کئے جائیں۔امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے باعث صارفین کو مجموعی طور پر 27ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں