چوہدری نثار کو پارٹی ٹکٹ دینے یا نہ دینے سے متعلق مریم نواز کا بیان ،چوہدری نثار بھی خاموش نہ رہے ،فوری ردعمل جاری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عام انتخابات میں چودھری نثار کو ٹکٹ دینے یا نہ دینے سے متعلق مریم نواز کے بیان پر سابق وزیر داخلہ کا رد عمل بھی سامنے آ گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق چودھری نثار نے کہا کہ ان سے ٹکٹ مانگا کس نے ہے؟ کچھ دنوں کے بعد ٹکٹ دینے یا نہ دینے سے متعلق بیان آ جاتا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ آئندہ الیکشن میں سب سے بڑا مسئلہ مجھے ٹکٹ دینا یا نہ دینا ہی ہے۔35 سالہ سیاسی زندگی میں میں نے نہ پہلے کبھی ٹکٹ کی درخواست کی نہ آئندہ درخواست کروں گا ۔ میںکسی کے ٹکٹ کا طلب گار نہیں ہوں،بلکہ میری طاقت اللہ کا ایمان اور حلقہ کی عوام کا اعتماد ہے۔ 1985 سے عوام کا اعتماد میرے ساتھ ہیں اور مجھے امید ہے کہ آئندہ بھی رہے گا ۔ اللہ مجھ پر ایسا وقت نہ لائے کہ میں کسی کے ٹکٹ کا محتاج رہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں