ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کی جائزہ کمیٹی کا شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کا دورہ

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 نومبر2016ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور اور اس کے شکارپور کیمپس کے تمام تدریسی شعبہ جات میں بی ایس (چار سالہ پروگرام)، ایل ایل بی (پانچ سالہ پروگرام) اور فارم ڈی (پانچ سالہ پروگرام) میں داخلوں کیلئے پری انٹری ٹیسٹ ( آج) ہفتہ کو صبح 10بجے یونیورسٹی کے مرکزی سبزہ زار اور شکارپور کیمپس میں ہوگا۔پروفیسر ڈاکٹر تاج محمد لاشاری ترجمان یونیورسٹی کے اعلامیہ کے مطابق امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اپنے ساتھ کیلکولیٹر، موبائیل فون اور اسٹیشنری نہ لائیں۔ٹیسٹ کیلئے اسٹیشنری کٹ یونیورسٹی کی جانب سے امیدواروں کو فراہم کی جائے گی۔ امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مذکورہ بالا وقت کے مطابق ٹیسٹ میں شریک ہوں۔ ترجمان کے مطابق یونیورسٹی اور اس کے شکارپور کیمپس کے تمام شعبہ جات میں ماسٹرز پروگرام میں داخلے کیلئے پری انٹری ٹیسٹ بروز اتوار 20نومبر 2016کو صبح 10بجے یونیورسٹی کے مرکزی سبزہ زار اور شکارپور کیمپس میں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں