ہم دونوں بچ گئے تو کوئی نہیں مانے گا، رولا پڑ جائیگا۔۔عمران خان کو بچانے کیلئےجہانگیر ترین کو کیسے قربانی کا بکرا بنایا گیا؟ بچپن کے دوست کیساتھ کپتان کی گفتگو لیک ہو گئی ، خواجہ آصف کے تہلکہ خیز انکشافات نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

اسلام آباد (آئی این پی ) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ فیصلہ آنے سے پہلے عمران خان نے ایک دوست کو بتایا کہ میں تو نا ا ہل نہیں ہو رہا، ترین کو نا اہل ہونا چاہئے، ہم دونوں بچ گئے تو رولا پڑ جائیگا، نواز شریف کا بیا نیہ مضبوط ہو گا۔ ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میںوزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا جہا نگیر ترین اور عمران کا ابھی فیصلہ نہیں آیا تھا کہ اس سے پہلے ایک بچپن کے نیم سیاسی دوست کو عمران نےکہاکہ میں تو نااہل نہیں ہو رہا ترین کو نا اہل ہونا چاہئے کیونکہ ہم دونوں بچ گئے تو کوئی نہیں مانے گا رولا پڑ جائیگا اور نواز شریف کا بیا نیہ مضبوط ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں